Hand Work Boutique
Mustard Lawn Mukesh chadar چادر
Mustard Lawn Mukesh chadar چادر
Couldn't load pickup availability
یہ چادر صرف ایک کپڑے کا ٹکڑا نہیں… یہ وقت کی پرتوں میں لپٹی ایک کہانی ہے، جو زمین کی گود سے نکالے گئے قدرتی رنگوں سے رنگی گئی ہے۔ ہر دھاگہ، ہر ٹانکا، جیسے کسی خاموش دُعا کا عکس ہو… اور ہم نے اس کہانی کو مزید مکمل کیا — چاروں طرف شموز کا نرم و نازک پَلٹا لگا کر، اور اس پر ہنر مند ہاتھوں سے مکیش کا خواب سا جگمگاتا کام کیا۔
آج لاہور کی ٹھنڈی برستی بارش میں، جب ہر شے خاموشی سے دھل رہی تھی، ہم نے اس چادر کو قدرتی روشنی میں، بھیگی زمین کی خوشبو کے ساتھ، کیمرے کی آنکھ میں قید کیا۔ کوئی لائٹ نہیں، کوئی فلٹر نہیں، صرف سچائی صرف خلوص۔
یہ چادر آپ کے وجود کو صرف ڈھانپے گی نہیں، بلکہ آپ کے اندر کی نرمی کو جگائے گی، جیسے بچپن کی وہ بارش جس میں اماں کی آغوش کا سکون ہوتا تھا، جیسے چھت پر بیٹھ کر بارش کو تکتے وقت کی خاموش یادیں۔
یہ چادر ایک احساس ہے
ایک لمس ہے
ایک رشتہ ہے اُس کاریگر کے دل سے، جس نے ہر جھلک میں اپنا وقت، اپنی محنت، اور اپنی محبت بُنی۔
lenght: ~2.75 meters
hand wash only
#HandWorkBoutique
#BarishKiKhushboo 🌧️🕊️✨
Share




